اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نےمنگل کی شام تہران میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کے ایران مخالف بیان کو مخاصمانہ قراردیا اور کہاکہ ٹرمپ کا بیان ایک عملی اقدام سے زیادہ ایران کی داخلی فضا کو کشیدہ بنانے کی ایک کوشش ہے -
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی کوشش ہے کہ ایرانی عوام کو ان کے مستقبل کی بابت تشویش میں مبتلا کریں اور انہیں مایوس کریں لیکن موجودہ حالات میں ایرانی عوام کا اتحاد ہر دور سے زیادہ مستحکم اور ساتھ ہی انتہائی اہمیت کا حامل ہے
۔۔۔۔۔۔۔
/169